الیکشن کمیشن نے سندھ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔الیکشن کمیشن میں سماعت کے دوران وفاقی حکومت نے رینجرز کی سکیورٹی فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔
منگل کو سندھ میں بلدیاتی انتخابات کروانے کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کے سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے سماعت کی۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان، ایم کیو ایم کے وسیم اختر، ایڈمنسٹریٹر کراچی اور رہنما پیپلزپارٹی مرتضیٰ وہاب اور آئی جی سندھ بھی الیکشن کمیشن میں موجود تھے۔
اس موقع پر وفاقی حکومت نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کیلئے رینجرز فراہم کرنے سے انکار کردیا۔ جوائنٹ سیکرٹری وزارت داخلہ محمد رمضان ملک نے کہا کہ الیکشن کی سکیورٹی فراہم نہیں کر سکتے، سیلاب اور امن و امان کی صورتحال کے باعث سکیورٹی فراہم نہیں کی جاسکتی، اس وقت بلدیاتی انتخابات کیلئے سول آرمڈ فورسز فراہم نہیں کرسکتے۔
اس کے علاوہ سندھ حکومت نے بھی سکیورٹی کی عدم دستیابی کا جواز بناکر بلدیاتی الیکشن کرانے سے معذرت کرلی۔ ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی بلدیاتی انتخاب نوے دن کے لیے ملتوی کئے جائیں۔ممبر کمیشن نثار درانی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات مزید ملتوی ہونا آئین کی خلاف ورزی نہیں؟
سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال نے کہا کہ وزارت داخلہ نے 18 اکتوبر کو آرمڈ فورس اہلکاروں کی تعیناتی سے معذرت کی۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کیلئے قانون سازی نہیں کرسکتی، بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، سندھ پولیس کے اہلکار سکیورٹی کیلئے اسلام آباد تعینات ہیں کیوں نہ پنجاب سے سکیورٹی اہلکار سندھ تعینات کردیں، رینجرز یا دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سکیورٹی کیلئے تعینات کیا جاسکتا ہے، ہم پنجاب حکومت سے سکیورٹی مانگ سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے سندھ بلدیاتی انتخابات کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ بلدیاتی انتخاب سے متعلق مناسب فیصلہ دیں گے۔
-
الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کو نا اہل قرار دے دیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان [ای سی پی] نے پاکستان تحریک انصاف [پی ٹی آئی] کے چئیرمین ...
پاكستان -
الیکشن کمیشن عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ آج سنائے گا
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک ...
پاكستان -
آٹھ قومی، پنجاب اسمبلی کے تین حلقوں میں ضمنی الیکشن اتوار کو ہو گا
پاکستان کی قومی اسمبلی کی آٹھ اور پنجاب اسمبلی کی تین نشستوں پر ضمنی انتخابات 16 ...
پاكستان