لاہور میں اورنج لائن کے اسٹیشن سے ڈرون طیارہ ٹکرا گیا

تعین کیا جارہا ہے کہ ریموٹ کنٹرول ڈرون طیارہ کس طرف سے آیا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

پنجاب کے دارلحکومت لاہور کی پولیس نے تصدیق کی ہے ’’کہ ایک پراسرار ریموٹ کنٹرول ہلکا ڈرون اورنج لائن ٹرین کے پل سے ٹکرایا ہے۔‘‘

لاہور پولیس کے مطابق یہ واقعہ بدھ کو اورنج لائن ٹرین کے علی ٹاؤن اسٹیشن ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب پیش آیا۔

لاہور پولیس کے مطابق سے ڈرون طیارہ ٹکرایا جس میں کسی قسم کا کوئی بارود نہیں ملا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تعین کیا جا رہا ہےکہ ریموٹ کنٹرول ڈرون طیارہ کس طرف سے آیا ہے، بم ڈسپوزل اور متعلقہ حکام نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں