متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد زاید النہیان نے 2 ارب ڈالر کے موجودہ قرض میں کی ادائیگی کی مدت میں توسیع (رول اوور) اور ایک ارب ڈالر کے اضافی قرضہ فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعرات کوا بوظہبی کے دورہ کے پہلے دن متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد زاید النہیان سے ملاقات کی۔ یو اے ای کے صدر نے وزیراعظم کا ابوظہبی میں خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات اور متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی کی گرانقدر خدمات کی تعریف کی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے برادر ملک کے دورہ کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان موجودہ برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنمائوں نے سرمایہ کاری کے تعاون کو مزید وسعت دینے ، شراکت داری کے فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات میں مسلسل پیش رفت کی رفتار پر بھی اطمینان کا اظہار کیا جبکہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور ہر سطح پر دوطرفہ تبادلوں اور باضابطہ بات چیت کی اہمیت پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے صدر نے 2 ارب ڈالر کے موجودہ قرض میں کی ادائیگی کی مدت میں توسیع (رول اوور) اور ایک ارب ڈالر کے اضافی قرض کی فراہمی پر بھی اتفاق کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے یو اے ای کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جس پر انہوں نے رضامندی کا اظہار کیا جس کیلئے تاریخ کا تعین سفارتی ذرائع کے ذریعے کیا جائے گا۔
-
سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا: وزیراعظم شہبازشریف
وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے وزیر اعظم اور ولی عہد ...
پاكستان -
پاکستان میں مملکت کی سرمایہ کاری 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پرغور
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان میں مملکت کی سرمایہ کاری کو 10 ارب ...
پاكستان -
پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی کے لیے 9 ارب ڈالرسے زیادہ کے وعدے
پاکستان میں گذشتہ سال تباہ کن سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے لیے پیرکوجنیوا ...
پاكستان