پاکستان میں پیرا سیٹامول گولی سمیت کئی ادویہ کی قیمتوں میں اضافہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس نے پیرا سیٹا مول سمیت مزید 20 ادویہ کی قیمت بڑھانے کی منظوری دے دی۔ 18 نئی ادویہ کی بھی زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمتوں کے تعین کی منظوری دی گئی ہے۔

ای سی سی اعلامیے کے مطابق پیراسیٹامول کی 500 ملی گرام (ایم جی) گولی کی قیمت 2.6 روپے اور پیراسیٹامول ایکسٹرا 500 ایم جی ٹیبلٹ کی قیمت 3.3 روپے مقرر کی گئی ہے دعویٰ کیا گیا کہ مذکورہ ادویہ کی قیمتیں بھارت سمیت دیگر پڑوسی ممالک کی نسبت کم ترین ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ای سی سی نے بجلی کے بڑے صارفین سے 76 ارب روپے وصول کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا، بجلی کے بڑے صارفین پر ایک روپیہ فی یونٹ سرچارج عائد ہو گا جس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی عائد ہوگا۔
اس کے علاوہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سیلاب متاثرین کے لیے 10ارب روپے کے بجلی بل معاف کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 10ارب 34 کروڑ کی گرانٹ منظور کر لی جب کہ اجلاس میں وزارت دفاع کے لیے 45 ارب روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں