عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان تحریک انصاف [پی ٹی آئی] کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کےناقابل ضمانت گرفتاری کے عدالتی حکم کے خلاف پی ٹی آئی کی طرف سے دی گئی درخواست پر کچھ اسلام آباد ہائی کورٹ کےچیف جسٹس کی جانب سے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کی طرف سے سابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے توشہ خانہ کیس میں وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ چیف جسٹس اسلام آبا ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے آج ہی اس درخواست پرغور کرنے کا کہا تھا۔

عمران خان کے وکیل خواجہ حارث ایک کیس کی سماعت ختم ہونے پراچانک روسٹروم پرآگئے۔ اس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ابھی توآپ کی درخواست فیکس نہیں ہوئی۔مقرر ہوئی تودیکھوں گا۔ عدالت نے پہلے بھی ریلیف دیا تھا اس کا کیا ہوا؟

تحریک انصاف کے وکیل خواجہ حارث نےعمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کے لیے درخواست دی تھی۔ درخواست کیس کی فائل سمیت فائل کورٹ روم نمبر ایک ہمیں پہنچ گئی۔ اس موقعے پر بات کررتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس عامرفاروق نے کہا ہے کہ یہ سب آپ کا کیا دھرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیکھنا ہوگا کہ آپ کی درخواست پر قانون کیا کہتا ہے؟

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں