پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیر رہ نما اور وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے عمران خان پر کڑی تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ زمان پارک میں پولیس کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی طرف سے سلوک ناقابل قبول ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے پرعمران خان عدالت میں پیش ہوجاتے تو یہ صورت حال پیدا نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک طرف ریلیوں میں شرکت کرتے ہیں اور عدالت کے طلب کرنے پرخطرے کا بہانہ بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ادارے بے بس ہوگئے تو ملک کیسے چلے گا۔ ۔ عمران خان انتشار کو ہوا دے رہے ہیں اور پی ٹی آئی کارکنوں کی طرف سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر پٹرول بم پھینک کر کیا پیغام دیا جا رہا ہے۔paks
-
لاھور ہائی کورٹ کا زمان پارک میں پولیس آپریشن روکنے کا حکم
لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے دائر کی گئی درخواست پر فیصلہ ...
پاكستان -
خیبرپختون خواہ میں عام انتخابات کے معاملے پرکل 16 مارچ کواہم اجلاس طلب
الیکشن کمیشن نے صوبہ خیبر پختون خواہ میں عام انتخابات کے معاملے پر کل سولہ مارچ کو ...
پاكستان -
عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
پاکستان تحریک انصاف [پی ٹی آئی] کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کےناقابل ...
پاكستان