پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر حارث رؤف نے عمرہ ادائیگی کی سعادت حاصل کر لی جبکہ کپتان بابراعظم نے مسجد نبویﷺ حاضری کی تصویر شیئر کردی
بابراعظم نے ٹوئٹر پر مسجد نبویؐ پر حاضری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک نعتیہ مصرع ’’بعد از خدا بزرگ توئی ۔۔۔ قصہ مختصر‘‘ بھی تحریر کر کے آقائے دو جہاںؐ سے اپنی محبت وعقیدت کا اظہار کیا۔
بعد از خدا بزرگ توئی
— Babar Azam (@babarazam258) March 30, 2023
قصہ مختصرـ pic.twitter.com/n1dSdLKF0I
دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر حارث رؤف نے المسجد الحرام سے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں وہ احرام پہنے ہوئے ہیں۔
ساتھی کھلاڑیوں اور پرستاروں کی جانب سے دونوں قومی کرکٹرز کو عمرہ ادائی پر مبارکبادوں کیساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
Alhamdullilah 🤲 pic.twitter.com/2AqsYEg5WC
— Haris Rauf (@HarisRauf14) March 30, 2023
واضح رہے کہ افغانستان کے خلاف سیریز میں بابراعظم اور حارث رؤف کو آرام دیا گیا تھا جبکہ بابر اعظم کی جگہ شاداب خان کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی تھی۔
عمرہ سے واپسی پر بابر اعظم اور حارث رؤف نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے لیے اپنی ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔