حکومت پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ اس سال عازمین حج کے لئے اس سال کوئی قرعہ اندازی نہیں ہوگی، حکومت نے حج کے لئے تمام 72869درخواست گزاروں کو بھیجنے کا اعلان کر دیا۔
یہ اعلان وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے جمعرات کو اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں بات کرتے ہوئے کیا۔
سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ اس سال حج کے لئے ریگولر سکیم کے تحت 44190 کا کوٹہ تھا۔ حج 2023 کے لیے 72869درخواستیں جمع کرائی گئیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ کوٹے سے تقریبا 37ہزار زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں قرعہ اندازی کے بغیردرخواستیں دینے والے تمام 72869عازمین کوبھیجا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت اوروزیر مذہبی امور کی خواہش پر اقدام اٹھایا گیا ہے ا س کے لیے اضافی وسائل اورزرمبادلہ کی ضرورت ہوگی۔
وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ درخواستیں دینے والے تمام عازمین کو اجازت دینے پر وزیر خزانہ کے شکر گزار ہیں۔
-
سعودی عرب آج سے اپنے شہریوں سے حج کی درخواستیں وصول کرے گا
پانچ سال یا اس سے زیادہ پہلے حج نہ کرنے والے درخواست دے سکتے، دستیاب جگہ ختم ہونے ...
مشرق وسطی -
رمضان کے آخری عشرہ میں عمرہ کے اجازت نامے دستیاب ہیں: وزارت حج
سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے اعلان کیا کہ عمرہ کے اجازت نامے رمضان کے آخری عشرہ ...
مشرق وسطی -
حج کے خواہاں افراد دھوکہ بازوں سے خبردار رہیں: برطانوی پولیس
پرکشش پیشکشوں سے ہوشیار رہنا ہوگا، دھوکہ دینے والے کسی بھی فرد یا کمپنی کی فوری ...
بين الاقوامى