اسلام آباد کی عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں الیکشن کمیشن کی درخواست پر سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو 11 اپریل کو طلب کر لیا۔
ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ کیس کی جلد سماعت کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی درخواست پر طلبی کے سمن جاری کیے۔
سمن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان 11 اپریل کو صبح 8 بج کر 30 منٹ پر پیش ہوں۔
مزید کہا گیا کہ عدم پیشی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ تفتیشی افسر کو بھی مکمل ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے نوٹس کی تعمیل نہ کرانے کی صورت میں متعلقہ عملے کو عدالت میں حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد کی سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی 30 مارچ کو حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی تھی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں ہوئی تھی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری اور خواجہ حارث عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی تھی۔
اس موقع پر عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے کہا تھا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، حکومت نے عمران خان سے سکیورٹی واپس لے لی ہے، چیف جسٹس اسلام آباد نے عمران خان کی سکیورٹی واپس لینے کی رپورٹ طلب کی ہے، وہ سکیورٹی خدشات کے باعث عدالت میں موجود نہیں ہیں، وہ ویڈیو لنک کے ذریعے بھی عدالت میں پیش ہو سکتے ہیں لہٰذا عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے تاہم دیگر عدالتی کارروائی جاری رکھیں گے۔
خواجہ حارث نے استدعا کی تھی کہ ’عید کے بعد توشہ خانہ کیس کی سماعت رکھ لیں‘۔
ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے توشہ خانہ کیس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کر دی تھی۔
-
اسلام آباد ہائی کورٹ: عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور
اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف پاکستان کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران ...
پاكستان -
خاتون جج دھمکی کیس ، عمران خان کے پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کو 18 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے
پاكستان -
عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی، وفاقی دارلحکومت میں دفعہ 144 نافذ
پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے لیے ...
پاكستان -
جج دھمکی کیس:عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ تبدیل،63 گرفتار کارکنوں کی ضمانت منظور
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے مقدمے میں چیئرمین پاکستان ...
پاكستان