اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی مختلف کیسز میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کے حوالے سے دائر درخواست پر فریقین سے مزید دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 18 اپریل تک ملتوی کر دی۔
عدالت نے فریقین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس حوالہ سے دلائل دیں کہ کیا مختلف مراحل پر ملزم کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگائی جا سکتی ہے یا نہیں۔ جبکہ جسٹس عامر فاروق نے کہا ہے کہ وہ اس کیس میں عدالتی معاون مقرر کرنا چاہتے ہیں اور ایسے وکیل کو معاون مقرر کرنا چاہتے ہیں جس کا کسی پارٹی کی جانب جھکائو نہ ہو اور وابستگی نہ ہویا کسی کیس کے اندر کسی جماعت کی نمائندگی نہ کرتا ہو۔
عدالت کا کہنا تھا کہ فیصل صدیقی ایڈووکیٹ اچھا آپشن ہیں ان کو معاون مقرر کیا جا سکتا ہے۔ دوران سماعت عمران خان کے وکیل ابوذر سلمان خان نیازی عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ سینئر وکیل سلمان اکرم راجہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں مصروف ہیں اس لئے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکے۔
اس پر عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کی درخواست میں کیا گرائونڈز ہیں اور کیا مئوقف ہے اور آپ کی کیا اپیل ہے۔ اس پر وکیل کا کہنا تھا کہ ویڈیو لنک اور تمام مقدمات کو جوڈیشل کمپلیکس کے اندر اکٹھا کرنے کی درخواست ہے۔ اس پر عدالت کا کہنا تھا کہ کیسز کو اکٹھا کرنے والا معاملہ توسیشن کورٹ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔
عدالت نے ایڈیشل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ آپ نے بتانا ہے کہ کیا ویڈیو لنک کے ذریعہ حاضری کافی ہوتی ہے، کیا تمام اسٹیجز پر ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری ہو سکتی ہے۔ عدالت کی جانب سے سوال اٹھایا گیا کہ قانون میں بہت سی جگہوں پر ملزم کی ذاتی حاضری ہوتی ہے، ملزم کی موجودگی میں جرح کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ ملزم کو پتہ ہو کہ اس کے خلاف کیا الزامات ہیں اورکیا مقدمہ ہے۔
جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ وہ اس کیس میں عدالتی معاون مقرر کرنا چاہتے ہیں اور ایسے وکیل کو معاون مقرر کرنا چاہتے ہیں جس کا کسی پارٹی کی جانب جھکائونہ ہو اور وابستگی نہ ہویا کسی کیس کے اندر کسی جماعت کی نمائندگی نہ کرتا ہو۔ عدالت کا کہنا تھا کہ فیصل صدیقی ایڈووکیٹ اچھا آپشن ہیں ان کو معاون مقرر کیا جا سکتا ہے۔
-
توشہ خانہ کیس: عمران خان 11 اپریل کو اسلام آباد سیشن کورٹ طلب
اسلام آباد کی عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں الیکشن کمیشن کی درخواست ...
پاكستان -
خاتون جج دھمکی کیس ، عمران خان کے پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کو 18 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے
پاكستان -
اسلام آباد ہائی کورٹ: عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور
اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف پاکستان کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران ...
پاكستان -
خاتون جج دھمکی کیس ، عمران خان کے پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کو 18 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے
پاكستان -
توشہ خانہ کیس: عمران خان 11 اپریل کو اسلام آباد سیشن کورٹ طلب
اسلام آباد کی عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں الیکشن کمیشن کی درخواست ...
پاكستان -
عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی، وفاقی دارلحکومت میں دفعہ 144 نافذ
پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے لیے ...
پاكستان -
اسلام آباد ہائی کورٹ: عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور
اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف پاکستان کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران ...
پاكستان -
جج دھمکی کیس:عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ تبدیل،63 گرفتار کارکنوں کی ضمانت منظور
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے مقدمے میں چیئرمین پاکستان ...
پاكستان