پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حکام نے آئی ایم ایف کو پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی دو طرفہ مالی معاونت کی تصدیق کر دی ہے۔
جمعہ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر خزانہ نے بتایا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان یو اے ای سے مذکورہ ڈیپازٹس کے حصول کیلئے ضروری دستاویزات کی تیاری میں مصروف ہے۔
متحدہ عرب امارات نے ایک ارب ڈالر مالی امداد کی تصدیق کر دی جبکہ یو اے ای حکام نے آئی ایم ایف کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ساتھ جلد اسٹاف لیول معاہدے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گزشتہ روز ایک اور اہم ورچوئل اجلاس ہوا، جس میں پاکستان کی قیادت وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کی جبکہ وزارت خزانہ، اقتصادی امور کے سیکریٹریز اور گورنر اسٹیٹ بینک واشنگٹن سے اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ڈپٹی ایم ڈی آئی ایم ایف اینٹونیٹ منیسہ نے پاکستان کی معاشی صورتحال اور اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام کے پیشگی اہداف پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر کی مالی معاونت کی تصدیق ہو چکی ہے۔
چین سے 30 کروڑ ڈالر قرض
دریں اثنا وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کو چین کی طرف سے 30 کروڑ ڈالر موصول آج ہو جائیں گے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آج آنے والی رقم چین کی طرف سے منظورکردہ ایک ارب 30 ڈالر قرض کا حصہ ہے۔
Out of Chinese Bank’s #ICBC approved facility of $1.3 billion (which was earlier repaid by Pakistan), State Bank of Pakistan would receive back third and last disbursement today in its account amounting to $ 300 million.
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) April 14, 2023
It will shore up forex reserves of Pakistan.
AlhamdoLilah!
اسحاق ڈار نے کہا کہ چین قرض کی مد میں ایک ارب ڈالر پاکستان کو پہلے ہی ادا کرچکا ہے، یہ رقم چین کے آئی سی بی سی بینک کی طرف سے 1.3 ارب قرض کی تیسری قسط ہے، یہ فنڈز پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کو بڑھائیں گے۔
-
سعودی عرب کا پاکستان کو 2 ارب ڈالرقرض دینے کا اعلان،آئی ایم ایف سے جلدمعاہدے کاامکان
پاکستان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ بیل آؤٹ پیکج کوحتمی شکل ...
پاكستان -
آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں تعطل؛پاکستان میں افراطِ زر کی شرح میں ہوشربااضافہ
معاشی بحران کا شکار پاکستان میں افراط زر کی شرح میں 31.5 فی صد اضافہ ہوا ہے جبکہ ...
پاكستان -
آئی ایم ایف کے کہنے پر مزید 170 ارب کے ٹیکس لگانا ہوں گے: وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے ہدایات پر ملک میں ...
پاكستان