سوڈان میں جاری غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر 216 پاکستانی شہری جمعہ کو پورٹ سوڈان جدہ پہنچ گئے۔
پاکستانی دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی شہری چینی بحریہ کے جہاز ویشن ہو پر سوار ہو کر سعودی بندرگاہ پر پہنچے ہیں۔ اس موقع پر پاکستان نے اپنے چینی دوستوں کے اس تعاون اور دوستی پر شکریہ ادا کیا۔
اس سے قبل دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ ہمارے انخلا کے منصوبے کو مرحلہ وار نافذ کیا گیا ہے، آپریشن کے پہلے مرحلے میں 8 سو سے زائد پاکستانیوں کو خرطوم سے پورٹ سوڈان پہنچایا گیا جو نسبتاً محفوظ ہے، انخلا کے آپریشن کا دوسرا مرحلہ پاکستانی شہریوں کو پورٹ سوڈان سے جدہ سعودی عرب یا براہ راست پاکستان پہنچانا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ آج کی پروازیں پورٹ سوڈان سے جدہ کے راستے آرہی ہیں، یہ اس دوسرے مرحلے کا پہلا حصہ ہے، اضافی پروازوں کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پورٹ سوڈان سے جدہ تک انخلاءکا عمل جاری ہے جس میں سعودی حکومت کی طرف سے چلائی جانے والی فیریوں کے ذریعے انخلا بھی شامل ہے، کچھ مسافروں کو پورٹ سوڈان سے جدہ کے لیے چینی بحری جہاز سے بھی منتقل کیا جائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ ہم خطے کے دوست ممالک کے ساتھ ملکر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے اس ضمن میں خاص طور پر سعودی عرب کی حکومت کا شکریہ ادا کیا جس نے پورٹ سوڈان سے جدہ تک فیری کے ذریعے ٹرانسپورٹ فراہم کرنے اور پاکستانی شہریوں کی ملک واپسی تک میزبانی کے ذریعے اس عمل میں سہولت فراہم کی۔ ترجمان کے مطابق وزارت خارجہ اس آپریشن کو مربوط کرنے میں ایجنسیوں کے درمیان عمل کی قیادت کرتی رہے گی، خرطوم اور پورٹ سوڈان میں پاکستان کے سفیر میر بہروز ریگی کی ٹیم نے اس عمل کو آسان بنانے کے لیے انتھک محنت کی ہے اور سوڈان میں مقیم پاکستانیوں کے انخلاءاور انہیں ملک واپس لانے تک امداد فراہم کرنا جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جدہ میں ہمارا قونصلیٹ جنرل سعودی حکام کے ساتھ رابطے جاری رکھے گا اور جدہ کے راستے پاکستانیوں کی آمدورفت کے دوران مدد فراہم کرے گا۔
-
پاک فضائیہ کا طیارہ سوڈان سے 149 پاکستانیوں کو لیکر کراچی پہنچ گیا
پاک فضائیہ کا طیارہ سوڈان سے 149 پاکستانیوں کو لے کر کراچی پہنچ گیا۔ترجمان کے ...
پاكستان -
پاکستان جنگ زدہ سوڈان سے اپنے شہریوں کے انخلا میں تعاون پر سعودی عرب کا ممنون
سوڈان سے پاکستانی شہریوں کے انخلا کا عمل جاری ہے اور ایک بحری جہاز 37 پاکستانی ...
پاكستان -
خرطوم میں پاکستانی سفارت خانہ متحارب فریقین کی فائرنگ کی زد میں آ گیا
سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے ...
بين الاقوامى