حکومت پاکستان نے سوڈان میں قیام امن کیلئے سعودی عرب کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے بدھ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی ان کوششوں کا خیرمقدم اور حمایت کرتا ہے جس کا مقصد جدہ میں سوڈانی مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے نمائندوں کے درمیان قلیل مدتی جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے اور تنازعہ سے متاثرہ لوگوں کو ہنگامی انسانی امداد کی فراہمی کے لیے مذاکرات سے قبل سہولت فراہم کرنا ہے۔
بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ پاکستان سوڈان کی صورتحال کے مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے سیاسی حل کے لیے اپنی اصولی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔
-
سوڈان کے بحران کے حل کے لیے سفارتی اور انسانی بنیادوں پر کوششیں کر رہے ہیں: سعودی عرب
کل منگل کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی زیرصدارت سعودی عرب ...
مشرق وسطی -
سوڈان میں جنگ بندی میں توسیع کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں: بلنکن
امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نےکل منگل کو کہا ہے کہ واشنگٹن جدہ شہر کی میزبانی ...
بين الاقوامى -
سوڈان انخلا آپریشن میں انسانی ہمدردی کی مثالیں قائم، سعودی دل بھی مسخر کرتے رہے
سوڈان میں فوج اور ریپیڈ سپورٹ فورس کے درمیان لڑائی 15 اپریل سے جاری ہے۔ اس جنگ میں ...
ایڈیٹر کی پسند