پی ڈی ایم پیر کو سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کرے گی: مولانا فضل الرحمان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

چودہ جماعتوں پر مشتمل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ’’پی ڈی ایم‘‘ نے پیر کو اسلام آباد میں سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

دوسرے قائدین کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جمعیت علمائے اسلام اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

جمعے کو پی ڈی ایم کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے سامنے پرامن احتجاج کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا ’سپریم کورٹ کے سامنے بہت بڑا دھرنا دیا جائے گا۔‘ ’ہم تین دو کا فیصلہ قبول کرنے کو تیار نہیں۔‘

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ’اگر ڈبے سے گھی آرام سے نہیں نکلے گا تو پھر ٹیڑھی انگلی سے نکالیں گے، میلی آنکھ سے دیکھا گیا تو ڈنڈا بھی اٹھائیں گے مُکا بھی لہرائیں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم پیر کے روز اسلام آباد کی طرف روانہ ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پیر کو سپریم کورٹ کی عمارت کے سامنے زبردست احتجاج کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں