وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہو گا جس میں ملک کی مجموعی سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
حکام کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف سمیت سول اور عسکری قیادت شرکت کرے گی۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بریفنگ دیں گے۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں نو مئی کے پُرتشدد واقعات پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔