پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں شدید آندھی کے باعث سرکس کے شیروں کا پنجرہ گر کر ٹوٹ گیا اور شیروں کے باہر نکلنے پر پولیس اور انتظامی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخوپورہ میں ہائی وے کالونی کے قریبی علاقے میں سرکس لگائی گئی تھی۔ منگل کی شام شدید آندھی کے باعث شیروں کا پنجرہ ٹرک پر سے نیچے گرنے کے بعد کھل گیا اور چھ شیر باہر نکل کر بھاگ گئے، جس کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔
شیخوپورہ میں شیروں کے پنجرے سے بھاگ جانے کی اطلاع ریسکیو اہل کاروں اور پولیس کو دی گئی، جس کے بعد سرکس کے عملے اور ریسکیو اہل کاروں نے کچھ دیر بعد چاروں شیروں کو پکڑ لیا۔
سرکس کے شیر پنجرہ ٹوٹنے کے بعد قریبی پلازہ میں داخل ہوگئے تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تیز آندھی کے باعث شیروں کا پنجرہ گر کر ٹوٹ گیا تھا، جس کے بعد اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو کنٹرول سے فوراً امدادی ٹیموں کو روانہ کیا۔
ریسکیو 1122 اور محکمہ پولیس کی امدادی ٹیموں نے سرکس کے عملے کے ساتھ مل شیروں کو پکڑ کر واپس پنجرے میں بند کیا۔اس واقعے میں سرکس کا ایک فرد معمولی زخمی ہوا جسے موقع ہی پر طبی امداد فراہم کر دی گئی۔
ضلعی انتظامیہ نے پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود علاقے میں سرکس لگانے کی اجازت دی تھی۔
-
سرکس میں شیر نے اپنے ہی کوچ کو چیر پھاڑ ڈالا: ویڈیو
مصر میں سرکس میں لوگوں کی تفریح کے لیے رکھے گئے ایک شیر نے اپنے نگران پر حملہ کرکے ...
ایڈیٹر کی پسند -
وڈیو: سرکس کے شیر کا اپنے کوچ پر حملہ، کوچ زخمی
چڑیا گھروں اور بعض سرکس میں موجود شیروں کی دیکھ بھال کرنے والے افراد بعض اوقات ...
ایڈیٹر کی پسند -
سرکس میں کرتب کے دوران لڑتے ہوئے ہاتھی تماشائیوں پر کود پڑے: ویڈیو
روس کے شہر قازان میں ہاتھوں کے ایک سرکس کے دوران ہاتھیوں کی آپس میں ہونے والی ...
بين الاقوامى