پاکستان اور ترکمانستان نے تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کے معاہدے پر دستخط کر دئیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان اور ترکمانستان نے تاپی گیس پائپ لائن مشترکہ عملدرآمد منصوبے کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔

جمعرات کے روز دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ تاپی خطے کی خوشحالی کے لئے اہم منصوبہ ہے۔ اس منصوبے سے خطے کو قدرتی گیس کی فراہمی ممکن ہو گی۔

پاکستان کی طرف سے وزیرمملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک اور ترکمانستان کےوزیر مملکت و ترکمن گیس کے چیئرمین مکسات بابائیف نے دستخط کئے ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عالمی صورتحال کے تناظر میں توانائی کی فراہمی ایک بڑا چیلنج ہے، اس منصوبے سےعلاقائی تعاون اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

شہباز شریف نے بتایا کہ یہ منصوبہ اشک آباد سے شرو ع ہو گا اور افغانستان اور پاکستان سے بھارت تک مکمل کیا جائے گا۔ اس سے اس خطے کو منصوبے پر ٹھوس یقین دہانیوں اور باہمی طور پر طے شدہ شرائط کے مطابق قدرتی گیس کے حصول میں مدد ملے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں