او آئی سی سربراہ کی وزیر اعظم شہباز شریف سے گفتگو، سویڈن واقعہ پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور سویڈن میں قرآن پاک کے نسخے کی بے حرمتی کے حالیہ واقعہ پر تبادلہ خیال کیا۔ حسین ابراہیم طٰہ نے شہباز شریف سے سعودی سربراہی میں او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس کے انعقاد کے پہلوؤں پر بھی گفتگو کی ہے۔

وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ فون کال کے دوران سیکرٹری جنرل کو اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں