اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور سویڈن میں قرآن پاک کے نسخے کی بے حرمتی کے حالیہ واقعہ پر تبادلہ خیال کیا۔ حسین ابراہیم طٰہ نے شہباز شریف سے سعودی سربراہی میں او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس کے انعقاد کے پہلوؤں پر بھی گفتگو کی ہے۔
وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ فون کال کے دوران سیکرٹری جنرل کو اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔