خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں ایک دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔
دھماکے کا نشانہ بننے والے کمپاؤنڈ میں باڑہ تھانہ اور حساس اداروں کے دفاتر واقع ہیں۔ حملے کے بعد سیکیورٹی ٹیمیں جوابی کارروائی کے لیے داخل ہوگئیں اور دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
دھماکے کے زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔