چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فینگ کی تین روزہ دورے پر پاکستان آمد

دورے کے دوران معزز مہمان سی پیک کی 10ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

حکومتِ پاکستان کی دعوت پر چینی صدر شی جن پنگ کے خصوصی نمائندے، چین کے نائب وزیر اعظم اور کمیونسٹ پارٹی کی سنٹرل کمیٹی کے پولٹ بیورو کے رکن ہی لی فینگ اتوار کو تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے سنیچر کو جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق چینی نائب وزیر اعظم اپنے دورہ کے دوران سی پیک کی 10ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے اور پاکستان کے صدر اور وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔ وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی دہائی منانے والی تقریب میں بطور مہمان خصوصی بھی شرکت کریں گے۔

چینی نائب وزیر اعظم ہی لی فینگ نے چین کے بین الاقوامی اقتصادی تعلقات اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے نفاذ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے جن میں سے سی پیک ایک اہم منصوبہ ہے۔

نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے چیئرمین (2017-2023) کے طور پر انھوں نے پاکستان میں سی پیک کے متعدد منصوبوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان باقاعدہ اعلی سطحی تبادلوں اور مذاکرات کا حصہ ہے۔

چینی نائب وزیر اعظم کا یہ دورہ پاکستان اور چین کی طرف سے اپنی آل ویدر سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید گہرا کرنے سے منسلک ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کے مسائل پر حمایت کی توثیق، اقتصادی اور مالی تعاون کو بڑھانا، سی پیک کی اعلی معیار کی ترقی کو آگے بڑھانا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے نئی راہیں تلاش کرنے کی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے۔

#/S

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں