پی آئی اے کا حج آپریشن مکمل،61461 حجاج کرام کو وطن واپس پہنچایا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

پی آئی اے کا 21 مئی کو شروع ہونے والا حج آپریشن دو اگست کی شب مکمل ہو گیا، حج پروازوں سے 61461 حجاج کرام مقدس فریضے کی ادائی کے بعد وطن واپس پہنچے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن کا قبل از حج آپریشن 21 مئی کو شروع ہوا جو 22 جون تک جاری رہا جبکہ بعد از حج آپریشن دو جولائی سے شروع ہوا اور دو اگست کی شب اختتام پذیر ہوا۔

پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن میں کل 258 پروازیں چلائی گئیں، جس میں جدّہ سے 136 اور مدینہ سے 122 پروازیں آپریٹ ہوئیں، حج آپریشن میں پی آئی اے کے شیڈول کی باقاعدگی شاندار رہی اور 96 فیصد پروازیں وقت پر یا وقت سے تھوڑا قبل روانہ ہوئیں جو کہ حج آپریشن میں شامل تمام ائیر لائنز سے بہتر تھا۔

پی آئی اے کی حج پروازوں سے کل 61461 حجاج کرام مقدس فریضے کی ادائی کے بعد وطن واپس پہنچے، پی آئی اے نے جدہ حج ٹرمینل پر حجاج کرام کی وطن واپس روانگی کے لیے خصوصی انتظامات کیے تھے۔

پی آئی اے کی خصوصی حج ٹیمیں جدہ اور مدینہ ایئر پورٹس پرحجاج کی رہنمائی کے لیے موجود رہیں، اس کے علاوہ حجاج کرام کے لیے سٹی چیک ان کا بندوبست بھی کیا گیا تھا جس سے ان کو کئی گھنٹے قبل ایئر پورٹ پہنچنے کی زحمت نہیں اٹھانی پڑی۔

سی ای او پی آئی اے عامر حیات نے کامیاب حج آپریشن پر پی آئی اے کی حج ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے ملازمین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود حج آپریشن اعلیٰ طریقے سے منظم کیا گیا جس کے لیے پاکستان اور سعودی عرب میں موجود ٹیمیں قابل ستائش ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں