پاکستان میں سونے اور تانبے کے بڑے ذخائر ریکوڈک میں 50 فیصد حصص کی مالک کینیڈا کی کمپنی بیرک گولڈ اس منصوبے میں سعودی ویلتھ فنڈ کی نئے شراکت دارکے طور پر شمولیت کے لیے تیار ہے۔
اس بات کا اعلان کمپنی کے چیف ایگزیکٹو مارک برسٹو نے منگل کو رائٹرز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔
برسٹو نے کہا کہ بیرک گولڈ اس منصوبے میں اپنی حصص کو کم نہیں کرے گی لیکن اگر سعودی عرب کا پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) پاکستان کی حکومت کے حصص خریدنا چاہتا ہے تو وہ "کوئی اعتراض نہیں کریں گے۔"
بیرک گولڈ پاکستان کی ریکوڈک کان میں 50% حصص کی مالک ہے، باقی 50% پاکستان اور صوبہ بلوچستان کی حکومتوں کی ملکیت ہے۔
بیرک کے مطابق یہ کان دنیا کی سب سے زیادہ پسماندہ تانبے اور سونے پر مشتمل کانوں میں سے ایک ہے۔
برسٹو نے مزید کہا کہ "سعودی اور پاکستان کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں اور چونکہ ہم اس منصوبے کو کنٹرول کرتے ہیں، انکار کا پہلا حق ہمارے پاس ہے۔" تاہم ، ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیرک گولڈ پاکستان کے حصے کے 25 فیصد ایکویٹی حصص کے ذریعے آنے والے سعودی ویلتھ فنڈ کی حمایت کرے گا۔
پاکستان نے کبھی عوامی طور پر اعلان نہیں کیا کہ وہ اپنے حصص فروخت کرنے پر غور کر رہا ہے۔
تاہم ، پاکستان نے اس ماہ کے شروع میں اسلام آباد میں ہونے والی معدنیاتی کانفرنس میں سعودی عرب کے حکام کی میزبانی کی تھی جہاں بیرک گولڈ کے حکام بھی موجود تھے۔
بیرک اور سعودی عرب کی سرکاری کان کنی کمپنی معادن مشترکہ طور پر جدہ میں تانبے کا ایک پروجیکٹ چلاتے ہیں۔
سعودی ویلتھ فنڈ ملکی معیشت کا تیل پر انحصار کم کرنے کی مہم کے تحت دنیا بھر کے تانبے کے ذخائر میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ اس ماہ کے آغاز میں سعودی ویلتھ فنڈ نے برازیل کی کان کنی کمپنی ویل بیس میٹلز کے کاروبار میں 10 فیصد حصص کے حصول پر اتفاق کیا۔
بیرک گولڈ دنیا میں سونے کا دوسرا بڑا پروڈیوسر ہے اور سعودی ویلتھ فنڈ کو سنجیدہ اور طویل مدتی سرمایہ کار تصور کرتا ہے۔ جسے کمپنی اپنے تانبے اور سونے کے کاروبار کو بڑھانے کے لیے اپنے طویل مدتی وژن میں شامل کر سکتی ہے۔
-
وزیراعظم کی سعودی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی حکومت اور کمپنیوں کو پاکستان میں زراعت، کان کنی، ...
پاكستان -
روس اور یوکرین کے درمیان امن کے لیے سعودی کوششیں قابل تحسین ہیں: پاکستان
پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ روس-یوکرین تنازعہ کا پرامن حل تلاش ...
پاكستان -
پاکستان میں سعودی معاونت سے آئل ریفائنری کے قیام کے لیے مقامی،چینی کمپنیوں سے سمجھوتے
پاکستان کے چار سرکاری اداروں نے سعودی عرب کی معاونت سے اربوں ڈالر مالیت سے آئل ...
پاكستان