بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے پاکستان کے آٹھویں نگران وزیر اعظم کے طور پر عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
اسلام آباد میں ایوان صدر کی عمارت میں ہونے والی تقریب میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق کابینہ کی موجودگی میں بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ سے حلف لیا۔
اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر، چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور دیگر اعلیٰ عہدیداران شامل تھے۔