آذربائیجان کی قومی فضائی کمپنی اذل 20 ستمبر سے پاکستان کے لیے باقاعدہ پروازوں کا آغاز کرے گی۔ پروازیں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے ساتھ ساتھ اس کے بڑے شہروں لاہور اور کراچی کے لیے چلائی جائیں گی۔
بدھ کو آذربائیجان کے سفارت خانے کے ترجمان نے پاکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تینوں شہر پاکستان کے اہم تاریخی اور ثقافتی مراکز ہیں جس کی وجہ سے ان کا دورہ کرنا بہت دلچسپ ہے۔
آذربائیجان ایئر لائنز 20 ستمبر سے پاکستان کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ باکو سے اسلام آباد کے لیے بدھ اور ہفتہ کو پروازیں اور لاہور کے لیے پیر اور جمعہ کو اور کراچی کے لیے جمعرات اور اتوار کو چلائی جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ شیڈول مسافروں کی آسانی کے لیے فراہم کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ، آذل کی نئی پروازیں آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے، سیاحت، بین الاقوامی نقل و حمل کو فروغ دینے اور سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیئے شروع کی گئی ہیں۔
مسافر حضرات پرواز کے شیڈول کی معلومات حاصل کرنے کے لیئے ایئر لائن کی آفیشل ویب سائٹ www.azal.az/en یا اذل موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔