ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکی ڈالر نے تیسری سینچری مکمل کر لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پہلی مرتبہ امریکی ڈالر 300 روپے کی حد عبور کر گیا۔

بدھ کو کاروباری عمل کی ابتدا میں ہی مہنگائی کا رجحان برقرار رکھے ہوئے ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا۔ دوپہر تک ڈالر کی شرح تبادلہ 300 روپے سے زائد ہو گئی تھی۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 315 روپے ہو گئی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز انٹر بینک میں ایک روپے 88 پیسے مہنگا ہو کر ڈالر کی قیمت 299 روپے ایک پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مندی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 217 پوائنٹس کمی کے بعد 47 ہزار 200 پر آگیا جو گزشتہ روز 47 ہزار 417 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں