صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے گوادر میں ہیلی کاپٹر حادثے میں نیوی کے افسران اور جوان کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پیر کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہدا کے بلندی درجات کی دعا کی اور وطن کے لیے خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر مملکت نے شہدا کے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے ان کے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بھی پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کے حادثے پر افسوس کااظہار کیا ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیراعظم کی جانب سے ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک بحریہ کے تین اہلکاروں کی شہادت پر رنج وملال کا اظہار اور شہدا کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔
ادھر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے گوادر میں ہیلی کاپٹر حادثہ میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینٹ نے کہا کہ مادر وطن کے بہادر سپوتوں پر فخر ہے، فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے حادثہ میں شہید ہونے والے نیوی اہلکاروں کے لیے بلندی درجات کی دعا کی اور شہدا کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے حادثہ میں شہید ہونے والے نیوی افسران اور اہلکار کے لیے بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
-
دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاکستان فوج کے میجر سمیت تین جوان شہید
شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں شدت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ...
پاكستان -
توہینِ قرآن اور رسالتﷺ کے مجرموں کو پاکستانی عدالت سے موت وقید کی سزائیں
توہین قرآن اور توہین رسالت کے کیس میں عدالت نے مجرموں کو موت اور قید کی سزائیں سنا ...
پاكستان -
پاکستان، سعودی عرب کی انسداد دہشت گردی کی مشترکہ فوجی مشق کا اختتام
آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ مشق ’البطار ون‘ کا آغاز 22 اگست کو ہوا جس میں ...
پاكستان