پاکستان نیوی کا جہاز پی این ایس طارق انگلینڈ کے سپرد کر دیا گیا، برطانوی حکومت نے حوالگی کیلئے درخواست کی تھی۔
پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت جنگی بحری جہاز پی این ایس طارق حکومتی منظوری کے بعد برطانیہ کے حوالے کیا ہے۔
جہاز کی حوالگی کی تقریب لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی اور رائل برطانوی بحریہ کے سابق فرسٹ سی لارڈ ایلن ویسٹ تھے۔
جہاز پاک بحریہ کی جانب سے 4 اگست 2023 کو ڈی کمیشنڈ کر دیا گیا تھا۔ حکومت پاکستان نے اب اس جہاز کو برطانوی ادارے Falls of Clyde InternationaI کو فلوٹنگ میوزیم میں تبدیل کرنے کیلئے عطیہ کیا ہے۔
جہاز گلاسگو کے کلائیڈ میری ٹائم ہیری ٹیج سنٹر میں رائل اور پاکستانی بحری افواج کے مشترکہ بحری ورثے کی علامت کے طور پر نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔