اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے پاکستان کے شہر مستونگ میں جمعہ کو تباہ کن بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
صوبہ بلوچستان کے شہر مستونگ میں پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے یومِ ولادت کے موقع پر ایک مذہبی جلوس کے قریب ایک حملہ آور بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا جس سے کم سے کم ساٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
OIC General Secretariat Strongly Condemns Terrorist Blasts in Pakistan: https://t.co/GGFy8MQ5jq pic.twitter.com/C3Jlyu98p4
— OIC (@OIC_OCI) September 29, 2023
او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ نے اتوار کو ایک بیان میں ایسے گھناؤنے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہےاور پاکستان کی حکومت،عوام اور متاثرہ خاندانوں سے جانی نقصان پردلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
سیکریٹری جنرل نے دہشت گردی کی تمام شکلوں کے خلاف او آئی سی کے مؤقف کا اعادہ کیا اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق دوروز پہلے ہونے والے تباہ کن بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 59 ہو گئی تھی۔پاکستانی حکومت نے بھارتی خفیہ ایجنسی را پر دہشت گردی کے اس واقعے میں ملوّث ہونے کا الزام عاید کیا ہے۔
ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔پاکستان میں آیندہ سال جنوری میں ہونے والے عام انتخابات سے قبل دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور دہشت گرد خاص طور صوبہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں عام شہریوں اور سکیورٹی فورسز کو اپنے حملوں میں نشانہ بنا رہے ہیں.
-
پاکستانی مسابقتی کمیشن نے اماراتی فرم کی دو ایل این جی کمپنیوں کے حصول کی منظوری دیدی
مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے ہفتے کے روز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ...
پاكستان -
پاکستان سمیت علاقائی ملکوں کا افغانستان سے عسکریت پسند گروپ ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان اور دیگر علاقائی ممالک نے افغانستان کی حکومت پر زور دیا کہ وہ ملک میں ...
بين الاقوامى -
مستونگ، ہنگو میں دہشت گردی پر سعودیہ، کویت، مصر اور امریکہ کا پاکستان سے اظہار یکجہتی
سعودی عرب، مصر، کویت اور امریکہ سمیت کئی ممالک نے بلوچستان کے ضلع مستونگ اور خیبر ...
بين الاقوامى