پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا اپنا دوسرا میچ آج سری لنکا کے خلاف حیدر آباد میں کھیل رہی ہے۔
حیدر آباد کے راجیو گاندھی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
میچ کے دوران سری لنکا نے اپنی اننگ کے دوران پاکستان کو 345 رنز کے تعاقب کا ہدف دیا۔
سری لنکا کے بلے بازوں کُسال مینڈس اور سدیرہ سماراوکرمہ نے پاکستان کے خلاف سینچری سکور کی جبکہ پتھم نسانکا 51 سکور بنانے میں کامیاب رہے۔