پاکستان طبی سامان، خیمے اور کمبل غزہ روانہ کر رہا ہے: دفتر خارجہ

وزیر خارجہ نے سعودی عرب، کویت، ترکیہ، اردن اور متحدہ عرب امارات میں اپنے ہم منصبوں سے ملاقاتیں کیں: ممتاز زہرہ بلوچ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ایک چارٹرڈ طیارہ 100 ٹن ضروری طبی سامان، خیمے اور کمبل لے کر آج سہ پہر اسلام آباد سے مصر کے لیے روانہ ہوگا جہاں سے انہیں غزہ پہنچایا جائے گا۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہ وزیر خارجہ نے سعودی عرب، کویت، ترکیہ، اردن اور متحدہ عرب امارات میں اپنے ہم منصبوں سے بھی ملاقاتیں کیں تاکہ موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات چیت غزہ کی بدلتی صورتحال کے حوالے سے تھی جس میں فلسطینیوں کے مصائب اور غزہ کے محاصرے پر توجہ مرکوز رہی۔

غزہ کے لیے روس سے انسانی امداد

روس کی وزارت برائے ہنگامی حالات نے کہا ہے کہ روس نے غزہ کی پٹی کے شہریوں کے لیے 27 ٹن انسانی امداد مصر کے راستے بھیجی ہے۔

نائب وزیر الیا ڈینسوف نے ایک بیان میں کہا کہ ایک خصوصی طیارہ ماسکو کے قریب رامینسکوئے کے ہوائی اڈے سے مصر میں العریش کے لیے روانہ ہوا ہے، روس کی جانب سے غزہ کی پٹی میں بھیجی جانے والی امداد مصری ہلال احمر کے حوالے کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس امداد میں گندم، چینی، چاول اور پاستا شامل ہیں

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں