جمعرات کو ایک سینئر اہلکار نے تصدیق کی کہ غزہ کے جاری بحران کی روشنی میں پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کی حکومت نے اپنے تمام سرکاری تعلیمی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فلسطینی طلباء کو ٹیوشن فیس سے مستثنیٰ کر دیں، ہاسٹل چارجز معاف کر دیں اور وظیفہ اسکالرشپ فراہم کریں۔
ملک میں فلسطینی سفارتی مشن کے مطابق ان میں سے 300 سے زائد طلباء اس وقت پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں میں داخل ہیں جن میں سے 50 سندھ کے سرکاری تعلیمی اداروں میں ہیں۔
مشن نے مزید کہا کہ تاریخی طور پر 50,000 سے زائد فلسطینی شہریوں نے پاکستانی تعلیمی اداروں سے گریجویشن کیا ہے۔ تاہم کئی لوگوں کو جو اس وقت ملک میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، غزہ پر اسرائیل کی شدید بمباری کے بعد آہستہ آہستہ اپنے اخراجات پورے کرنا مشکل ہو رہا ہے جس نے ایک ماہ سے کچھ زیادہ عرصے میں 10,000 سے زیادہ افراد کو ہلاک کر دیا ہے اور علاقے کو مکمل تباہ کر دیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ کے میڈیا مشیر عبدالرشید چنا نے عرب نیوز کو فون پر بتایا۔ "نگراں وزیرِاعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے سندھ کے سرکاری تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم فلسطینی طلباء کو ٹیوشن فیس اور ہاسٹل واجبات سے مستثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ فلسطین کے بحران کے پیشِ نظر حکام کو انہیں وظائف فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔"
انہوں نے مزید کہا، "صوبے میں کل 50 فلسطینی طلباء زیرِ تعلیم ہیں جن میں سے زیادہ تر میڈیکل اور انجینئرنگ یونیورسٹیوں میں ہیں۔"
صوبائی حکام کی طرف سے سرکاری تعلیمی ادارے کو ارسال کردہ ایک نوٹیفکیشن جو عرب نیوز کے پاس دستیاب ہے، اس کو ایک فوری معاملہ قرار دیتا ہے جسے اولین ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔
چنا نے کہا کہ ہدایات پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے کیونکہ مختلف یونیورسٹیوں نے طلباء کو اس کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔
جامشورو، سندھ میں لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کی طرف سے زیرِ گردش ایک دستاویز میں بتایا گیا کہ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے ٹیوشن فیس اور ہاسٹل واجبات معاف کرنے اور 13 فلسطینی طلباء کو وظیفہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔
-
غزہ کے لیے پاکستان سے 90 ٹن امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانہ
پاکستانی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں اسرائیل کی جانب سے غزہ میں محصور خواتین اور ...
پاكستان -
مشرق وسطیٰ کو پاکستانی برآمدات میں 21 فیصد سے زیادہ اضافہ
سعودی عرب امارات کے بعد مالیت کے لحاظ سے خطے میں پاکستان کی دوسری بڑی منڈی ہے
پاكستان -
غزہ کے لیے سعودی عرب میں عوامی امدادی مہم، 429 ملین ریال جمع
سعودی عرب کی جانب سے غزہ کے متاثرین کے لیے شروع کی جانے والی عوامی عطیہ مہم میں اب ...
ایڈیٹر کی پسند