نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ مرحوم امیر کویت نواف الاحمد الجبر آل صباح کی وفات پر تعزیت کے لئے روانہ ہوگئے۔
وزیر اعظم آفس کے مطابق راولپنڈی کی نور خان ایئر بیس پر پاکستان میں کویت کے سفیر نے وزیر اعظم کو کویت سٹی کے لئے رخصت کیا۔
اس سے قبل دفتر خارجہ کے ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'ایکس' پر ایک بیان میں بتایا تھا کہ وزیر اعظم آل صباح خاندان، حکومت اور کویتی عوام کے ساتھ تعزیت اور ان کے دکھ بانٹنے کے لیے ایک روزہ دورہ کویت پر جائیں گے۔