عمران خان کے اثاثوں میں پانچ برس میں 27 کروڑ سے زائد کا اضافہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سابق وزیراعظم، پاکستان تحریک انصاف ’پی ٹی آئی‘ کے بانی عمران خان کے اثاثوں میں گذشتہ پانچ برسوں کے دوران 27 کروڑ 72 لاکھ 55 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2018ء میں عمران خان کے اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ 86 لاکھ 94 ہزار روپے تھی اور اس بار کاغذات نامزدگی میں اثاثوں کی مالیت 31 کروڑ 59 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد ہے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے زمان پارک لاہور میں 7 کنال 8 مرلے کا گھر وراثت میں ظاہر کیا ہے، زمان پارک کے گھر کی تعمیر پر 4 کروڑ 86 لاکھ روپے سے زائد کا خرچہ ظاہر کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کے کاغذات نامزدگی میں بنی گالہ میں 300 کنال اراضی کی بطور تحفہ میں وصولی ظاہر کی گئی ہے، بنی گالا گھر کی تزین و آرائش اور ریگولرائزیشن کی مد میں 39 لاکھ روپے سے زائد کا خرچ ظاہر کیا گیا ہے، اسلام آباد کے علاقے مہرہ نور میں 50 لاکھ روپے مالیت سے زائد کی 6 کنال 16 مرلے اراضی ظاہر کی گئی ہے، اسلام آباد کے شاپنگ پلازہ میں 12 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی دکان بھی ظاہر کی گئی ہے، 3 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا دو کمروں کا فلیٹ بھی اسلام آباد کے پلازے میں ظاہر کیا گیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ قائد پی ٹی آئی نے بکھر میں وراثت میں ملی 188 کنال اراضی بھی کاغذات میں ظاہر کی ہے، تاہم وہ کسی ایک بھی گاڑی کے مالک نہیں ہیں، عمران خان کے پاس 3 کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد کیش دستی موجود ہے، اسلام آباد کے مختلف بنک اکاونٹس میں 6 کروڑ روپے سے زائد کی رقم ظاہر کی گئی، 2 لاکھ روپے کی چار بکریاں بھی تفصیلات میں بتائی گئی ہیں، توشہ خانہ سے خریدی گئی قیمی اشیاء کی قیمت 1 کروڑ 18 لاکھ 77 ہزار سے زائد ظاہر کی گئی۔

بتایا جارہا ہے کہ سابق وزیراعظم نے اہلیہ بشریٰ بی بی کے نام پاکپتن اور دیپالپور میں 698 کنال اراضی ظاہر کی ہے، بشریٰ بی بی کے نام بنی گالا میں 3 کنال کا گھر بھی عمران خان کے کاغذات میں ظاہر کیا گیا ہے، سربراہ پی ٹی آئی نے ایف بی آر کو 2021ء میں 14 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد اثاثے ظاہر کئے، ایک سال کے دوران 2022ء میں اثاثوں کی مالیت بڑھ کر 32 کروڑ روپے سے زائد ہوئی، ایف بی آر سرٹیفکیٹ کے تحت 2023ء میں اثاثوں کی مالیت 31 کروڑ 59 لاکھ روپے ظاہر کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں