اندھوں کےعلاج کے لیے 'رابطہ عالم اسلامی' نے پاکستان میں پروگرام شروع کر دیا
رابطہ عالم اسلامی نے پاکستان میں اندھے پن کے علاج کے لیے اپنی مہم کا پہلا مرحلہ شروع کر دیا ہے۔ اس پہلے مرحلے کا آغاز پاکستان میں آبادی کے اعتبار سے سب سے بڑے صوبہ پنجاب سے کیا گیا ہے۔ تقریب میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر کے علاوہ مختلف ملکوں کے سفراء اور سرکاری حکام بھی موجود تھے۔
اس موقع پر رابطہ عالم اسلامی کے پاکستان کے لیے علاقائی ڈائریکٹر سعد بن مسعود الحارثی نے کہا ' یہ منصوبہ رابطہ عالم اسلامی کی انسانی بنیادوں پر فرائض وخدمات کی ایک عملی شکل ہے۔ وہ فرائض جو اسلام نے بتائے ہیں کہ ان کی مدد کی جائے جو ملک میں سب زیادہ ضرورت مند اور مستحق ہیں۔
الحارثی نے اس سلسلے میں بتایا ' اندھے پن کے علاج کے سلسلے میں مہم کے پہلے مرحلے میں دوہزار افراد کی آنکھوں کو موتیے کے عارضے سے نجات کے لیے سرجری کی جائے گی، نیز ان افراد کو لینز لگائے جائیں گے۔
اس مقصد کے لیے تجربہ کاراورخصوصی مہارت کے حامل ماہرین امراض چشم کی خدمات سے استفادہ کیا جائے گا۔
سعد بن مسعود الحارثی نے مزید کہا ' یہ پروگرام رابطہ عالم اسلامی کی طرف سے انسانی بھلائی اور بہبود کے متعلق پروگراموں میں سے ایک ہے۔ جو ہر سال 'رابطہ عالم اسلامی ' کی طرف سے پاکستان میں انسانیت کی خدمت لیے پیش کیے جاتے ہیں۔
-
سینیٹ: افواج پاکستان سے متعلق 'منفی پروپیگنڈا' پر سزا کی قرارداد متفقہ طور پر منظور
پاکستان کے ایوان بالا 'سینیٹ' کے اجلاس میں افواج پاکستان اور دفاعی ایجنسیوں کیخلاف ...
پاكستان -
مسلح افواج پاکستان کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے کے لیے تیار ہیں، آرمی چیف
پاک فوج کے سربراہ جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی ...
پاكستان -
پاکستان میں 8 فروری کے انتخابات میں مذہبی جماعتوں کے 'سیاسی خلا' پر کرنے کا امکان ہے
سیاسی تجزیہ کاروں نے اس ہفتے کہا کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی پارٹی کے خلاف ...
پاكستان