شہزادہ خالد بن سلمان سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ملاقات
سعودی وزیر دفاع شہزاد خالد بن سلمان سے پاکستان افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں برادر ملکوں کے درمیان سٹراٹیجک تعلقات کے متعلق بات چیت ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے عسکری اور دفاع شعبے میں تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت کی ہے۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے متعدد معاملات پر بھی غور ہوا ہے۔
ملاقات کے دوران نائب وزیر دفاع شہزادہ عبد الرحمن بن محمد بن عیاف، سعودی أفواج کے سربراہ جنرل فیاض بن حامد الرویلی اور معاون وزیر دفاع انجینئر طلال بن عبد اللہ العتیبی بھی موجود تھے۔
دریں اثنا وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے الجزائری أفواج کے سربراہ جنرل السعید شنقریحہ نے بھی ملاقات کی ہے۔
اسی طرح شہزادہ خالد بن سلمان سے اٹلی کے وزیر دفاع جویدو کروسیٹو نے بھی ملاقات کی ہے۔
-
جنگ غزہ کے متاثرین کے لیے پاکستان سے امدادی سامان کی پانچویں کھیپ روانہ
فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا شکار مظلوموں کے لیے پاکستان سے ...
پاكستان -
روس میں بھارتی سفارت خانے کا ملازم پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار
ماسکو میں ہندوستانی سفارت خانے کے ایک ملازم کو مبینہ طور پر پاکستان کے لیے جاسوسی ...
بين الاقوامى -
پاکستان کی علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیں گے: آرمی چیف
افواج پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول کے دورے کے موقع ...
پاكستان