پیپلز پارٹی کی شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پہلی خاتون صدر منتخب
پیپلز پارٹی کی سینیئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی سیدہ شہلا رضا کو پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کا صدر منتخب کرلیا گیا۔
پی ایچ ایف کانگریس کا غیر معمولی اجلاس کراچی میں ہوا، یہ اجلاس سیکرٹری پی ایچ ایف حیدر حسین نے طلب کیا تھا۔
پی ایچ ایف کانگریس اجلاس میں نیشنل بینک اور پاکستان کسٹم کے نمائندگان بھی شریک ہوئے، کانگریس اجلاس میں 64 میں سے 54 ممبران نے شرکت کی۔
پی ایچ ایف کانگریس اجلاس میں متفقہ طور پر شہلا رضا کو صدر منتخب کیا گیا، شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پہلی خاتون صدر بن گئیں۔ شجاع اقبال پاشا کو سیکرٹری فنانس منتخب کرلیا گیا۔
شہلا رضا اس قبل پی ایچ ایف کی نائب صدر کے فرائض سر انجام دے چکی ہیں۔
-
سعودی عرب کا پاکستان میں سٹیٹ آف دی آرٹ سکل یونیورسٹی قائم کرنے کا فیصلہ
مملکت کی جانب سے پاکستان میں جدید سکل یونیورسٹی قائم کرنے کی تجویز دونوں ممالک کو ...
ایڈیٹر کی پسند -
پاکستان نے افغانستان کے اندر ٹی ٹی پی کے دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا
پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پیر صبح پاکستان نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ...
بين الاقوامى -
کاروباری ترقی کو ہدف بنانے والے پاکستانی پلیٹ فارم کی نگاہیں جی سی سی مارکیٹ پر مرکوز
پلیٹ فارم 2024 کے آخر تک جی سی سی خطے میں ٹیک اسٹارٹ اپس اور سرمایہ کاروں کی سب ...
پاكستان