نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں واپس لے لیا۔ نیب نے سابق وزیراعظم سمیت تمام ملزموں کے خلاف ریفرنس واپس لیا۔
کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی، شاہد خاقان عباسی وکلاء کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔
نیب کی طرف سے ریفرنس واپس لینے کی درخواست دائر کی گئی، ڈپٹی پراسیکیوٹر اظہر مقبول نے عدالت کو بتایا کہ نیب شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس واپس لے رہا ہے۔
عدالت نے نیب کی ریفرنس والپس لینے کی درخواست پر تمام ملزموں کو بری کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔