پاکستان میں سات ماہ کی افغان بچی کی کینسر سے متاثرہ آنکھ کی کامیاب سرجری

الشفا آئی ٹرسٹ کے صدر میجر جنرل (ر) رحمت خان نے افغانی بچی کے آپریشن کی بذات خود نگرانی کی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

راولپنڈی الشفا آئی ٹرسٹ ہسپتال میں افغانستان سے تعلق رکھنے والی سات ماہ کی بچی کی کینسر زدہ آنکھ کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق آپریشن کے بعد بچی تیزی سے روبصحت ہے۔

میڈیکل اسٹاف کے مطابق کیس نہایت پیچیدہ تھا۔ الشفا آئی ٹرسٹ کے صدر میجر جنرل (ر) رحمت خان نے افغانی بچی کے آپریشن کی خود نگرانی کی۔

ڈاکٹرز کا مزید کہنا تھا کہ الشفا آئی ٹرسٹ میں آنکھوں کے علاج کے لیے باقاعدہ الگ سینٹر تشکیل دیا گیا ہے۔

الشفا آئی ٹرسٹ نے آنکھوں کے مریض بچوں کا مفت علاج کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ آنکھ کے امراض کی بروقت تشخیص سے بچوں کی جان بچ سکتی ہے۔

الشفا آئی ٹرسٹ اب تک سات ہزار بچوں کی آنکھوں کے کینسر کا کامیاب آپریشن کر چکا ہے۔ یہاں سالانہ 1500 کے قریب ٹیومر آپریٹ کیے جاتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں