پاکستان بحریہ نے زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائل 'ایف این 6' کا کامیاب تجربہ کیا۔
پاکستانی افواج کے شعبہ تعلقات عامہ [آئی ایس پی آر] کے مطابق ایف این 6 میزائل پاک بحریہ کے گراؤنڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم میں شامل ہیں جن کی مدد سے فضاء میں کسی بھی ہدف کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل راجہ رب نواز تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔لایٔیو ویپن فائرنگ کے دوران پاک بحریہ کے گراؤنڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم نے ہوائی اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔
کمانڈر کوسٹ نے کامیاب فائرنگ پر پاک بحریہ کے گراؤنڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم کی آپریشنل تیاری پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
-
سعودی عرب، ترکیہ کے ساتھ مشترکہ مشقوں کے بعد پاک بحریہ کے جہاز کی واپسی
پی این ایس بابر نے جدہ میں سعودی عرب کے الریاض جنگی بحری جہاز کے ساتھ مشترکہ مشقیں ...
پاكستان -
پاک بحریہ کے جہازبابرکاجدہ کا دورہ،سعودی عرب کے الریاض جنگی جہاز کے ساتھ مشترکہ مشقیں
دوںوں ممالک کی بحریہ کے اعلیٰ افسران کا ملاقات میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر ...
پاكستان -
پاک بحریہ کا جنگی جہاز پی این ایس اصلت میری ٹائم سکیورٹی گشت پربحر ہند میں تعینات
پاکستان کی نیوز نے بحری جنگی جہاز پی این ایس اصلت ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی گشت پر ...
پاكستان