وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل نے اپنی سفاکانہ کارروائیوں کی تمام حدیں پار کر دیں ہیں۔ سکول کے بچوں پر حملہ کھلی جارحیت ہے ہے اس طرح کی بربریت کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔
یسنیچر کی صبح وسطی غزہ میں ایک سکول پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے حملے میں شہید ہونے والوں کے بلندی درجات کی دعاء اور ان کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بشمول اقوام متحدہ اسرائیل کی سفاکیت کو روکنے کے لئے عملی اقدامات کرے۔
اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کروایا جائے
’’ہم ایک بار پھر اپنا مطالبہ دہراتے ہیں کہ فلسطینیوں کی نسل کشی اور جنگی جرائم پر اسرائیلی قیادت اور سکیورٹی فورسز کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے‘‘انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو اس کی ظالمانہ کارروائیوں کی کڑی سزا دی جائے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان ہر محاذ پر اپنے فلسطینی بہنوں اور بھائیوں کی اخلاقی وسفارتی حمایت جاری رکھے گا۔