امریکہ اور چین نے بلوچستان میں ہونے والے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اسلام آباد میں موجود امریکی سفارتخانے کے ترجمان جوناتھن لالی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلوچستان میں حملوں کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور عوام کو نشانہ بنایا گیا، ہمارے دل ان حملوں میں جاں بحق افراد کے خاندانوں اور پیاروں کے لیے غمزدہ ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بلوچستان میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین دہشت گردی کے مقابلے کے لیے پاکستان کو ہر ممکن معاونت فراہم کرے گا۔
چینی ترجمان کا کہنا تھا کہ چین انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں، امن اور سماجی یکجہتی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے دوست ملک کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز بلوچستان میں عسکریت پسند گروپ بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے ایک ہی دن میں موسیٰ خیل، مستونگ، بولان اور قلات میں مختلف واقعات میں 40 سے زائد افراد کو قتل کر دیا تھا جب کہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 21 دہشت گرد ہلاک ہو گئے تھے۔
-
پاکستان کی فاطمہ ثناء یو اے ای میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان مقرر
ثناء کو ندا ڈار کی جگہ کپتان مقرر کیا گیا ہے
پاكستان -
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں 33 افراد ہلاک
’ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔‘
پاكستان -
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش پر شفافیت کا مطالبہ
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستانی حکام سے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سست روی، مانیٹرنگ اور ...
پاكستان