پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا میں مسلسل بارشوں کے نتیجے میں مٹی کا تودہ ایک مکان پر جاگرا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد چل بسے۔
خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فوت شدگان میں نو بچے، دو خواتین اور مرد شامل ہے۔
ایمرجنسی سروسز کے عہدے دار نے خبر ایجنسی کو بتایا کہ ریسکیو اہلکاروں نے ملبے اور مٹی تلے تمام 12 لاشوں کو نکال لیا۔
اس سے قبل پاکستانی حکام نے خبردار کیا تھا کہ گزشتہ ماہ شروع ہونے والی شدید بارشیں پاکستان بھر میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا باعث بن سکتی ہیں۔ یکم جولائی سے ملک کے مختلف حصوں میں بارش سے متعلقہ واقعات میں 275 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
پاکستان میں مون سون کا سالانہ سیزن جولائی سے ستمبر تک چلتا ہے۔ سائنسدانوں نے حالیہ برسوں میں شدید بارشوں کے لیے موسمیاتی تبدیلیوں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔