سعودی عرب : 94واں قومی دن ، لاہور میں ثقافتی تقریب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

پاکستان میں سعودی سفارتخانے نے مملکت کے 94ویں قومی دن کے موقع پر پاکستان کے ثقافتی مرکز لاہور میں تقریبات کا انعقاد کیا اور نمائش کا اہتمام کیا۔

یاد رہے سعودی عرب کا قومی دن ہر سال 23 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔ یاد رہے 1932 میں شاہ عبدالعزیز کے زہر قیادت سعودی مملکت کا وجود عمل میں آیا تھا۔

لاہور میں منعقدہ تقریب میں سعودی لوک ورثے سے متعلق نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے شرکت کی ۔ گورنر پنجاب سلیم خان اور پاکستان کے دیگر زعماء بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر پاکستانی بھائیوں کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا 'پاکستان کے بھائیوں نے اپنی موجودگی سے سعودی مملکت کے لیے جس محبت اور نیک جذبات کا اظہار کیا ہے ، اس نے اس تقریب کی شان دوبالا کر دی ہے۔ '

سعودی عرب اور پاکستان گہرے معاشی ، دفاعی اور سماجی تعلقات رکھتے ہیں۔ سعودی عرب میں پاکستان کے تقریباً 27 لاکھ شہری مختلف شعبوں میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور ترسیلات زر کا ایک بڑا ذریعہ ہیں۔ کسی بھی مشکل صورتحال میں سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔

گورنر پنجاب سلیم خان نے کہا پاکستان کی معاشی پریشانی میں سعودی عرب کی طرف سے فراخدلانہ امداد اور مدد پاکستان میں بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں