پاکستان نے ڈاکٹر عافیہ کی سزا معافی کے لئے امریکی صدر کو خط لکھ دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ نے 86 سال قید کی سزا سنا رکھی ہے۔ بطور وزیراعظم اس معاملے میں مداخلت میری ذمہ داری ہے۔ گزارش ہے کہ آپ اپنا آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے انسانی بنیادوں پر عافیہ صدیقی کی سزا معاف کرکے رہائی کا حکم دیں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی فیملی اور مجھ سمیت لاکھوں پاکستانی آپ کی عنایت کے منتظر ہیں۔ مجھے آپ کی بیرون ممالک میں قید اپنے شہریوں کے لیے جدوجہد سے مکمل طورپر علم ہے۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی ایف ایم سی کارسویل میں سمتبر 2010 سے قید ہیں اورامریکی جیل میں 16 سال کی قید کاٹ چکی ہیں۔

وزیراعظم نے خط میں کہا کہ اِن برسوں میں پاکستانی آفیشلز عافیہ صدیقی سے کونسلر ملاقاتیں کر چکے ہیں۔ سب ملاقات کرنے والوں نے عافیہ صدیقی کے علاج کی سہولیات سے متعلق سنجیدہ تحفظات کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کمزور دماغی اور جسمانی صحت پر علاج معالجے کے اثرات ہوئے۔ اِس خدشے کا اظہار بھی کیا گیا کہ عافیہ صدیقی کہیں اپنی جان ہی نہ لے لیں۔ ڈاکٹر عافیہ کے معاملے کو ہمدردی کی بنیاد پر دیکھا جانا چاہیے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں