سیلفی کا جنون بہت سے نام نہاد مہم جوئی کرنے والے منچلوں کے لیے خطرناتک نتائج کا باعث بنتا ہے۔ ایسا ہی ایک پاکستانی نوجوان کے ساتھ ہوا جس نے شیر کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی تو جنگل کے بادشاہ نے اپنے نوکیلے دانت اس کے جسم میں پیوست کردیے۔
یہ واقعہ لاہور کے چڑیا گھر میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے شیر کے پنجرے کے قریب کھڑے ہو کر سیلفی لینے کی کوشش کی تو شیر اس پرجھپٹ پڑا۔
اس خوفناک واقعے کی ایک ویڈیو فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں نوجوان کو خوفناک چیخیں مارتے ہوئےسنا جا سکتا ہے۔ شیر اس کی ٹانگوں میں دھنسا رہا ہے۔ دو دوسرے آدمی شیر کے جبڑے کو پکڑ کر نوجوان کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ بعد ازاں نوجوان کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ویڈیو میں سیلفی کے جنونی کو شیر کے حملے کے بعد مدد کے لیے فریاد کرتے سنا جا سکتا ہے۔ تین آدمی مل کر نوجوان کو شیر کے جبڑوں سے بچاتے ہیں۔
نوجوان کا خون چوسنے کے بعد شیر کو پنجے میں اپنی زبان ہونٹوں پر پھیرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
دی سن اخبار نے اطلاع دی ہے کہ اس شخص کو زخمی ہونے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا ہے۔
-
فلائی جناح' کی پروازوں کا لاہور سے سعودی شہر دمام کے لیے آغاز ہو گیا
' پی آئی اے' کی جگہ لے گی ، سستا سفر دے گی
پاكستان -
پاکستان: خیبر پختونخوا میں دو حملوں میں آٹھ فوجی جاں بحق اور سات پولیس اہلکار اغوا
پیر کے روز صوبہ خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز پر دو حملوں میں آٹھ فوجی جاں بحق ...
پاكستان -
انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بھی خواتین کو یکساں کردار اور مقام دیا جائے: پاکستان
پاکستان کی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے زور دیا ہے کہ انٹرنیٹ کی ...
پاكستان