وزیراعظم پاکستان 'ون واٹر' سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف ریاض میں 'ون واٹر' سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے۔

سعودی عرب، فرانس، قازقستان اور عالمی بینک کی مشترکہ پہلی سمٹ کا مقصد عالمی تعاون کو فروغ دینا اور اعلی سطحی سیاسی عزم کے ذریعے آبی وسائل کے انتظام کے لیے مربوط بین الاقوامی نقطہ نظر کو فروغ دینا ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے ریڈیو پاکستان کے مطابق سربراہی اجلاس کے دوران وزیر اعظم ایک گول میز سے خطاب کریں گے جس میں تازہ پانی کے وسائل اور آبی زمینوں کے تناظر میں بحالی، تحفظ اور موافقت پر توجہ دی جائے گی۔ وہ پاکستان کی طرف سے پانی کے تحفظ کو فروغ دینے، آب و ہوا کی لچک کو مضبوط بنانے، پانی کے معیار کو بہتر بنانے، ذریعہ معاش پیدا کرنے اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی روشنی ڈالیں گئے۔

اس کے علاوہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم آب و ہوا کی وجہ سے آنے والے سیلابوں، غیر معمولی اور انتہائی موسمی نمونوں اور آبی وسائل اور ماحولیاتی نظام پر گرمی کے دبا ئو کے اثرات سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر زور دیں گے۔

سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم کی سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے رہنمائوں سے دو طرفہ ملاقاتیں متوقع ہیں۔

وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں