پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت میں بڑی پیش رفت

فروری 2025 میں جدہ میں پاکستان کی پہلی سنگل کنٹری نمائش منعقد ہو گی: جام کمال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت کے شعبہ میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

وزیر تجارت جام کمال نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تجارتی تعلقات میں گذشتہ چھ ماہ کے دوران نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، فروری 2025 میں جدہ میں پاکستان کی پہلی سنگل کنٹری نمائش منعقد ہو گی۔

جام کمال نے کہا کہ جدہ میں ہونے والے نمائش میں 133 پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی، نمائش میں فارماسیوٹیکل، سرجیکل، ٹیکسٹائل، فوڈ، کنسٹرکشن اور آئی سی ٹی سمیت اہم شعبوں کے سٹالز شامل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات کی عالمی سطح پر برانڈنگ کے لیے یہ نمائش اہم سنگ میل ثابت ہو گی، جدہ نمائش کے ذریعے ملٹی ملین لوگوں تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی ممکن ہوگی۔

وزیر تجارت نے کہا کہ بی ٹو بی ملاقاتوں کے نتیجے میں کئی معاہدے ہو چکے ہیں اور نمائش مزید کامیابیوں کا سبب بنے گی۔

جام کمال نے مزید کہا کہ ٹی ڈیپ، وزارت تجارت اور سعودی کانٹر پارٹس مشترکہ انتظامات کر رہے ہیں، پاکستانی اور سعودی کاروباری کمیونٹی کے درمیان مزید تجارتی مواقع پیدا کرنے کا یہ بہترین موقع ہو گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں