پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں چاند کی شہادت نہ ملنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پہلا روزہ اتوار دو مارچ کو ہو گا۔
پشاور میں اجلاس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے کسی بھی مقام سے ماہ رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت کوئی موصول نہیں ہوئی، لہٰذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ انشا اللہ یکم رمضان المبارک 1446ھ 2 مارچ 2025 بروز اتوار کو ہوگی۔
اس سے قبل محکمہ موسمیات کا بھی کہنا تھا کہ ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں۔
دوسری جانب سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں آج چاند نظر آ گیا ہے اور یکم رمضان کل بروز ہفتہ ہوگا۔