چارسدہ میں افطار کے وقت جھگڑا، چار افراد جاں بحق اور 2 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں افطاری کے وقت ہمسایوں کے درمیان تلخ کلامی پر گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

ذرائع ت کے مطابق چارسدہ کے علاقہ ترناب تھانہ کی حدود میں افطاری سے چند منٹ پہلے معمولی سے بات کو لے کر ہمسائیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

معمولی سے تلخی پر شروع ہونے والی لڑائی خون کی ہولی میں اس وقت تبدیلی ہوگئی جب دونوں جانب سے ایک دوسرے پر فائرنگ کی گئی۔

فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ دو افراد زخمی ہوگئے، لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا جب کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں